بدین (نمائندہ جسارت) درگاہ عالیہ لواری شریف کے پیر حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی کا 30 واں سالانہ عرس لواری شریف میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق درگاہ عالیہ لواری شریف کے پیر حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی کا 30 واں سالانہ عرس لواری شریف میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس کی تقریبات میں پیر نوراللہ قریشی اور پیر محمد صالح قریشی چیئرمین میونسپل کمیٹی کے علاوہ مریدوں، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریبات کا آغاز نمازِ ظہر سے کیا گیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی، تسبیح، حمد و ثنا کے علاوہ ملک و قوم اور افواج پاکستان کی سلامتی سربلندی کے لیے اجتماعی دُعا کرائی گئی۔ عرس کے موقع پر پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی جانب سے شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نشات تنظیم جماعت لواری شریف، ناجیہ شاگرد تنظیم، نشات گرلز ونگ جماعت لواری شریف کے عہدیداران اور رضا کاروں نے تمام انتظامات سنبھال رکھے تھے، جبکہ جماعت لواری شریف کے جاری اعلامیے کے مطابق درگاہ لواری شریف کے علاوہ درگاہ حضرت قاضی احمد، اسلام قلب کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، دادو کے علاوہ بلوچستان میں بھی عرس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔