کنری (جسارت نیوز) نواحی گاؤں دھنی بخش کپری میں گاؤں کی معزز شخصیات امام بخش کپری اور حاجی رفیق کپری کی جانب سے کپری برادری کی معزز شخصیت سردار رئیس منظور خان کپری کے اعزاز میں چائے پارٹی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کپری برادری کی معزز شخصیات رئیس وسیم خان کپری، محمد یاسین کپری، ولی محمد کپری سمیت کپری برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سردار رئیس منظور خان کپری کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کی بڑی ریلی کی صورت میں لایا گیا جہاں کپری برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔ تقریب سے سردار منظور خان کپری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوروں کا مقصد آپس کے رابطوں اور کپری برادری کے اتحاد کو مضبوط بنانا ہے، جدوجہد کا مقصد مسائل میں گھری قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنا اور ان کے آپس کے اختلافات ختم کرانا ہیں جس میں کپری ایسوسی ایشن کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کپری قوم کو بااثر قوتوں نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا اور انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کپری برادری اب باہمی اتحاد سے اپنے حقوق حاصل کرے گی، دروازے کپری قوم کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔