مٹیاری: مین پوری اور گٹکے کا کاروبار جاری، پولیس ہفتہ لے کر خاموش

49

مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو کا لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھتا دے رہا ہے۔ مذکورہ لائن مین اس کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہوچکا ہے اور اس پر درجوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔