حیدرآباد ڈسٹرکٹ چیس چیمپین کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

52

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سندھ سپورٹس بورڈ حیدرآباد کے تعاون سے 26 اور 27 اکتوبر کو سندھ اسپورٹس بورڈ یوتھ ہاسٹل حیدرآباد میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ چیس چیمپین شپ منعقد کی گئی۔ چیمپین شپ چار کیٹگریز میں کھیلی گئی جونیئر سینئر (گرلز اینڈ بوائز) اس چیمپین شپ میں حیدرآباد کے مختلف اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سینئر کیٹگری میں انعامات کے ساتھ 15 ہزار روپے نقد بھی کھلاڑیوں میں تقسیم کیے گئے۔ جونیئر کیٹگری بوائز میں آغا خان اسکول حیدرآباد کے طالب علم علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیمپین شپ جیت لی، اسی اسکول کے طالب علم زینین نے دوسری اور بلو جیز اسکول کے طالب علم ا یوش تھادانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی گرلز کیٹگری میں آغا خان اسکول حیدراباد کی طالبہ فلک ناز نے پہلی ایکسیلنس گرلز ہائی اسکول لطیف اباد کی طالبہ شیزا سلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور نمل یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز جونیئر کیٹگری میں آغا خان اسکول کی طالبہ ایشل خواجہ نے پہلی بیکن ہاؤس اسکول کی طالبہ ان شر اشفاق نے دوسری جبکہ زیب النساء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔