جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل

31

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین حیدرآباد برانچ نورانی بستی کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل الرزاق جامع مسجد رحمن ٹائون میں خلیفہ عبدالرئوف میمن طاہری نقشبندی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز حافظ محمد محسن قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ رضوان طاہری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت شریف کے نذرانے پیش کرکے محفل کو دوبالا کر دیا۔ اس موقع پر علامہ مولانا قاری اللہ بخش طاہری نقشبندی نے درس حدیث دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اُمت پر سب سے زیادہ شفقت، رحیم، مہربان میری امت میں سے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں اور یہ ہی نہیں بلکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نقشبند سلسلے کے سالار بھی ہیں۔