محراب پور: لیکچرار اور کونسلر موٹر سائیکل سے محروم

49

محراب پور (جسارت نیوز) لیکچرار اور کونسلر موٹر سائیکل سے محروم، محراب پور تھانے کی حدود ڈگری کالج کے لیکچرار محمد انور راجپر سے رہزن اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں ولی محمد زرداری کی دکان کے سامنے کونسلر خان محمد شر کی کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی اور چوری کردہ موٹر سائیکل کی تحقیقات کر رہی ہے۔