اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے سپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہائوس کردار کو تسلیم کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کو مذاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا
کرنے کی استدعا کی ہے۔ اسپیکر نے بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر گفتگو پر موقف دیتے ہوئے مزید کہاکہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں،مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے،معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہئے۔