اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کو بہتر بنانا
حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہفتے کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت محصولات میں بہتری کے لئے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں شوگر انڈسٹری میں وڈیو اینالی ٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے شوگر انڈسٹری کی وڈیو اینالیٹکس کا مرحلہ مکمل ہونے پر اظہار اطمینان کیا اور سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری میں بھی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ویڈیو اینالی ٹیکس سے محصولات بڑھانے اور قیمتوں کے توازن میں بہتری آئے گی اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا۔شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔