امریکا کا شامی رہنما الجولانی کی گرفتاری پر انعام کا اعلان واپس

76

واشنگٹن (آن لائن)امریکا نے شام کے نئے رہنما، ہیئۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ احمد الشرح المعروف ابو محمد الجولانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان واپس لے لیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں شام کی نئی حکومت سے گفتگو کے بعد امریکا نے شام کے نئے رہنما احمد الشرح کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالرز انعام کا اعلان واپس لے لیا
ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی نائب وزیرِ خارجہ برائے مشرقی امور باربرا لیف نے دیگر امریکی حکام کے ہمراہ دمشق کے دورے اور نئی شامی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد کیا۔باربرا لیف نے بتایا کہ ملاقات میں مثبت پیغامات موصول ہونے کے بعد انعام کا اعلان واپس لیا گیا، جس میں دہشت گرد گروہوں کے خطرات کو ختم کرنے کا وعدہ شامل تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک شامی قیادت والے اور شامی عوام کے سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں، جو تمام شامیوں کے حقوق، بشمول خواتین اور شام کی متنوع نسلی و مذہبی برادریوں کا احترام کرے۔