مذاکرات کیلیے حکومت و اپوزیشن نے تاحال رابطہ نہیں کیا‘ایاز صادق

82

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع اسپیکر کے مطابق تحریک انصاف نے اپنی 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی اسپیکر افس کو نہیں دیے ،حکومت کی طرف سے بھی ابھی تک مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ،شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف
سے ملاقات 24 گھنٹے میںمتوقع ہے۔علاوہ ازیںپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہی نہیں ہے اور مذاکراتی ٹیم کو عمران خان تک اڈیالہ جیل میں رسائی ہی نہیں دی گئی۔ ان کا عدالت میںپیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم کو عمران خان تک اڈیالہ جیل میں رسائی ہی نہیں دی گئی، عمران خان نے مذاکراتی ٹیم بنائی تاکہ کل کو کوئی یہ نہ کہے کہ مذاکراتی ٹیم نہیں بنائی۔