اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لیے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ خصوصی کمیٹی کے ٹی او آر بھی جاری کر دیے گئے، کمیٹی ارکان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیر مملکت خزانہ بھی شامل ہیں۔فنانس ڈویژن، کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریز بھی کمیٹی کا
حصہ ہیں، سیکرٹری دفاع، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔ کمیٹی ملازمین کے موجودہ الاؤنسزپر نظرثانی کے لیے سفارشات پر غور کرے گی،جو کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری سے پہلے کابینہ کو سفارشات دے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گی۔