ملائیشیا نیشنل چڑیا گھر کی سیر

55

میں ملائشیا میں پیدا ہوئی ہوں آج میں اپ کو ملیشیا کے نیشنل زو کی سیر کراتی ہوں۔میں بہت خوش تھی کیونکہ بابا نے مجھے بتایا تھا کہ اج قاعدہ پڑھنے کے بعد ہم چڑیا گھر کی سیر کو جائیں گے صبح سویرے میں نے جلدی جلدی سارے سوالات کے جواب دیے اور پھر میں بابا کے ساتھ واپس گھر ائی جہاں پر میری مما تیار تھی تمام چیزیں انہوں نے بہت قرینے سے تیار کی ہوئی تھی سارا سامان چڑیا گھر جانے کے لیے دوبیگ پیک کیے ہوئے تھے ایک میں بابا کی چیزیں تھی دوسرے میں میرا سامان تھا میرا کیپ میرے گوگلز (سن گلاسز )میرے کپڑے۔پانی کی بوتل۔ وغیرہ وغیرہ ہم اپنی سفید رنگ کی ہونڈا CRV کار میں بیٹھے اور نقشے پر چڑیا گھر کا رستہ لگایا جو ہمارے گھر سے تقریبا 23 کلومیٹر دور تھا اور ہمیں وہاں پہنچنے میں 35 منٹ لگے۔
میں بابا سے بار بار یہ بات کر رہی تھی بابا جلدی کریں تیز گاڑی چلائیں ہمیں دیر ہو جائے گی چڑیا گھر بند ہو جائے گا جانور اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں گے پلیز پلیز بابا پلیز میں بولتی مما پیچھے سے ڈانٹ لگا دیتی پلیز خاموش ہو کے بیٹھ جاؤ بابا کو ارام سے گاڑی چلانے دو
مما کی ڈانٹ کے بعد میں خاموشی سے بیٹھ گئی لیکن تھوڑی ہی دیر میں چڑیا گھر کا گیٹ آگیا۔آگیا اگیا آگیا لیکن یہ کیا ہوا ؟ گارڈ نے ہم کو روک دیا پارکنگ فل ہے آ پ بیک سائیڈ سے گیٹ بی(B) پر جائیے بابا میں نے کہا تھا نا اپ نے دیر کر دی مما بولتی چلی جاتی ہیں آرام سے چلو آرام سے چلو۔۔ گیٹ نمبر 2 پہ پہنچ گئے اور ہم لائن میں لگے اور مما نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدا یہ ٹکٹ تو اتنا مہنگا ہے 93 Rm ایک ایک ٹکٹ بابا اور مما کا او میرا تو سستا ہے ہاف پرائز۔گڈ ہم جیسے ہی گیٹ کے اندر داخل ہوئے تو سب سے پہلے ہم نے الیکٹرک کار کے اندر بیٹھ کر چڑیا گھر کی سیر کرنے کا پروگرام بنایا کیونکہ آج گرمی بہت تھی دھوپ نکلی ہوئی تھی یہ کیا ہے ہمیں ایک بار پھر گاڑی میں بیٹھنے کے لیے ٹکٹ خریدنا پڑ گیا چلیں کوئی بات نہیں ہم نے گاڑی میں بیٹھے اور اب گاڑی سٹارٹ خوبصورت الیکٹرک گاڑی تھی ۔
(جاری ہے)