ہر سال ایپنا کے اراکین دسمبر میں پاکستان آتے ہیں تاکہ تعلیمی اور فلاحی کانفرنس منعقد کریں اور مقامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
سال 2024 کی ایپنا میٹنگ ڈاؤ یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) کراچی، اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (LUMHS) حیدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے۔میٹنگ کے اہم نکات17 دسمبر: LUMHS میں میٹنگ
میٹنگ کا آغاز ایپنا کے ایک بنیادی مقصد یعنی نوجوان ڈاکٹروں کی رہنمائی کے لیے سیمینار سے ہوا، جس میں ایپنا کے رضاکاروں نے شرکت کی۔ لیاقت ہال طلباءاور امریکہ سے آئے ایپنا اراکین سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے بعد تعلیمی پروگرام (CME) کا انعقاد کیا گیا۔
LUMHS کے وائس چانسلر، ایپنا کے صدر اور سیکریٹری نے دیگر مہمانوں کے ساتھ یادگاری ایوارڈز اور سندھی روایتی تحائف کا تبادلہ کیا۔
LUMHS نے ایپنا کے اراکین اور مقامی فیکلٹی کے لیے شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا۔ظہرانے کے بعد ایپنا نے حیدرآباد کا شہر کا دورہ کروایا اور شام میں مزیدار عشائیے اور تحائف کے تبادلے کے ساتھ دن کا اختتام ہوا۔اس سلسلے میں18 دسمبرکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا ایپنا کے صدر ڈاکٹر آصف محی الدین اور سیکریٹری ڈاکٹر رضوان نعیم نے اس بریفنگ کی میزبانی کی۔ اس میں ڈاؤ، JSMU، اور LUM کے وائس چانسلرز کو بھی مدعو کیا گیا۔بریفنگ میں ایپنا کی جاری سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا، جن میں شامل ہیںڈاؤ یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے لیے 200,000 ڈالرز کی منظوری۔ اس پروجیکٹ کے لیے جلد ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔