اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبّت اور رحمت پیدا کر دی یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہے اْن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش، اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں دانشمند لوگوں کے لیے۔ (سورۃ الروم:21تا22)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کے انتقال کے بعد اس کے عمل اور نیکیوں میں سے جو چیزیں اسے ملتی ہیں وہ یہ ہیں: 1۔ علم حاصل کیا اور دوسروں کو سکھایا۔ 2۔ نیک اولاد چہوڑ کر مرا۔ 3۔ قرآن کریم لوگوں کو سکھایا۔ 4۔ مسجد بنائی۔ 5۔ مسافروں کے لیے کوئی گہر بنایا۔ 6۔ نہر کھدوائی۔ 7۔ صدقہ جاریہ، جسے آدمی حالت صحت اور اپنی زندگی میں اپنے مال سے دے۔ (ابن ماجہ)