ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق کرکٹر رابن اتھپا کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ کپڑے کی ایک کمپنی کے مالک ہیں جن پر تقریبا 24 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔عدالت کی جانب سے بھارتی کرکٹر کو حکم دیا گیا کہ ان کے پاس صرف 27 دسمبر تک کا وقت ہے کہ وہ 24 لاکھ بھارتی روپے کے واجبات ادا کرے یا گرفتاری دیں۔ رابن اتھپا بنگلورو میں سینٹورس لائف اسٹائل برانڈز نامی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تقریبا 23 لاکھ روپے ادا نہیں کیے جو اس پر واجب الادا تھے۔ اب حکام یہ رقم خود اتھپا سے وصول کرنا چاہتی ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ 4 دسمبر کو جاری ہوئے تھے۔