ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر زونل کرکٹ، زون 2وائٹس کی فتح

85
کراچی : زون دو کے صدر جمیل احمد زون دو وائٹس کے علیان آصف کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیے رہے ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون دو وائٹس نے زون چھ بلوز کو 54 رنز سے ہرادیا۔ کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ عالیان آصف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد ناقابل شکست 65 ، حارث نوید نے 8 چوکوں کی مدد سے 57 اور عبدل کریم نے 32 رنز بنائے۔ حمزہ اور عبدل وہاب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون 6 بلوز 162 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حمزہ طاہر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔محمد ندیم اور حذیفہ ناظم نے 32 اور 38 رنز دیکر 3-3 جبکہ جواد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر زون دو کے صدر جمیل احمد نے زون دو وائٹس کے عالیان آصف کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیاگیا۔