بابر اعظم تیز ترین 6000رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بننے کے قریب

96

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) مایہ بلے باز بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے قریب ہیں ۔جنوبی افریقا کیخلاف آج آخری ون ڈے میچ میں وہ عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔عالمی سطح پر ٹاپ رینک پلیئر ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم نے 119 اننگز میں 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں اس شاندار کارنامے کو انجام دینے کے لیے 95 رنز درکار ہیں، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6000 رنز مکمل کیے تھے۔جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرکے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 300سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14ہزار سے زائد رنز شامل ہیں۔