سان فرانسسکو:سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد مگر خفیہ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے فیچر میں محدود وقت کے لیے خاص اینیمیٹڈ ایموجیز کا استعمال ممکن بنایا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو 20 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران دستیاب ہوگا، جس کا مقصد سالِ نو کی خوشیوں کو ایپ پر مزید رنگین اور دلچسپ بنانا ہے۔
فیچر کی تفصیلات
واٹس ایپ نے 5خصوصی ایموجیز پیش کیے ہیں، جو کسی میسج پر ری ایکشن کے دوران اینیمیشن کے طور پر ظاہر ہوں گے۔
ان ایموجیز میں Confetti Ball، Face with Party Horn and Party Hat، Party Popper، Bottle with Popping Cork اور Clinking Glasses شامل ہیں۔
ایموجیز کو ری ایکشن کے طور پر استعمال کرنے پر خاص اینیمیشن ظاہر ہوگی، جو گفتگو میں گرمجوشی اور رنگین مزاجی کا اضافہ کرے گی۔ اگر یہ فیچر صارفین کی ایپ میں اب بھی نظر نہیں آرہا تو ممکن ہے کہ آپ کی ایپ ابھی اپ ڈیٹ نہ ہوئی ہو۔ ایسی صورت میں، اپنی ایپ کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ آپ بھی اس دلچسپ تجربے کا حصہ بن سکیں۔
واٹس ایپ کا یہ خفیہ فیچر سالِ نو کے جشن کو خاص اور یادگار بنانے کے لیے ایک شاندار اضافہ ہے، جو صارفین کو محدود وقت کے دوران خوبصورت اینیمیشنز کے ذریعے ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا۔