بھارت نے مشرقِ وسطیٰ میں جڑیں مضبوط کرنے پر کام شروع کردیا

106

بھارت نے مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال کا فائدہ اٹھانے کے لیے وہاں جڑیں مضبوط کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

ایران اور شام سے بھارت کے تعلقات روایتی طور پر بہت مضبوط رہے ہیں۔ اب بھارت نے بحرین، قطر اور یو اے ای کے ساتھ ساتھ کویت سے بھی تعلقات بہتر بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی آج سے کویت کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات کے علاوہ ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا میچ دیکھیں گے، کاروباری برادری سے ملیں گے اور کویت میں کام کرنے والے بھارتی باشندوں سے خطاب کریں گے۔

نریندر مودی کے کویت کے اس دورے میں تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی اشتراکِ عمل کے حوالے معاہدے متوقع ہیں۔ بھارتی قیادت کویت کے لیے برآمدات بڑھانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کویت میں بھارتی باشندوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔