ایم ڈی کیٹ 2024ء:سندھ بھر سے کامیابی کے تناسب کا اعلان

133

کراچی: آئی بی اے سکھر نے سندھ بھر میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ2024 کے نتائج جاری کرتے ہوئے کامیابی کے تناسب کا اعلان کر دیا۔

ایم بی بی ایس کے امیدواروں کا مجموعی کامیابی کا تناسب  42.59 فیصدرہا جب کہ بی ڈی ایس کے امیدواروں کے لیے یہ تناسب  49.90 فیصدریکارڈ کیا گیا۔ 

سیبا ٹیسٹنگ سروس کے تحت یہ امتحان 8 دسمبر کو صوبے کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لیے منعقد کیا گیا۔ عدالت کے احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحانات آئی بی اے سکھر نے شفافیت کے ساتھ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت منعقد کیے۔ 

ٹیسٹ میں شرکت

کل رجسٹرڈ امیدوار: 38,684  تھے جب کہ امتحان دینے والے امیدواروں کی تعداد 32,208  رہی اور غیر حاضر امیدوار 6,476 تھے۔

 امتحان کے دوران  5 نقل کے کیسز اور  3 جعلی امیدوار رپورٹ ہوئے۔ 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے  ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد اور  بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد پاسنگ مارکس مقرر کیے تھے۔ 

اہم نتائج

1۔ جامعہ کراچی:

ایم بی بی ایس: 53.93 فیصد کامیابی

بی ڈی ایس: 62.72 فیصد کامیابی

2۔ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی:

ایم بی بی ایس: 52.92 فیصد کامیابی

بی ڈی ایس: 60.92 فیصد کامیابی

3۔ پبلک اسکول حیدرآباد:

ایم بی بی ایس: 41.44 فیصد کامیابی

بی ڈی ایس: 47.93 فیصد کامیابی

4۔ پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ:

ایم بی بی ایس: 36.19 فیصد کامیابی

بی ڈی ایس: 43.56 فیصد کامیابی

5۔ آئی بی اے پبلک اسکول سکھر:

ایم بی بی ایس: 38.01 فیصد کامیابی

بی ڈی ایس: 44.40 فیصد کامیابی

سندھ بھر سے ایم بی بی ایس کے لیے  13,718 امیدوار اور بی ڈی ایس کے لیے  16,072 امیدوارکامیاب رہے۔