جماعت اسلامی کا پانی بحران کیخلاف کراچی کے 15مقامات پر احتجاج

130
water crisis at 15 places in Karachi

کراچی: جماعت اسلامی کا پانی کی عدم فراہمی کیخلاف 15 مقامات پر احتجاج، واٹر ٹینکرز کے وال کھول دیے

شہر قائد میں جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف 15 مقامات پر احتجاج کیا گیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرے شارع فیصل، کالا پل، کورنگی کراسنگ، نیشنل ہائی وے، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، پی ای سی ایچ ایس اور گلشن اقبال میں کیے گئے۔

مشتعل مظاہرین نے نیپا اور حسن اسکوائر سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کے وال کھول دیے اور پانی سڑکوں پر بہا دیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ گھروں میں پانی نہیں تو ٹینکر مافیا کے پاس کیسے آرہا ہے؟

شہر میں بعض مقامات پر سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے برنس روڈ پر مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ پانی کے بحران کے ذمے دار میئر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ ہیں، سندھ حکومت گھروں میں پانی فراہم کرنے کے بجائے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فروخت کر رہی ہے۔