سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

116

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 273400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 234396 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 21 ڈالر سے بڑھ کر 2622 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔