راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
بشری بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا۔
بشری بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
بشری بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دئیے جو عدالت نے منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔