پنجاب : گریڈ 17 اور 18 کے افسران کیلئے قرض اسکیم منظور

68

لاہور (آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے کے گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے سرکاری افسران کے لئے قرض اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد ان افسران کو بچوں کی تعلیم اور گھروں کی تعمیر کے لئے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 کا آفیسر 2 فیصد مارک اپ پر 50 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 18 کا آفیسر مذکورہ مارک اپ پر ہی ڈیڑھ کروڑ روپے قرض حاصل کر سکے گا۔