میانمار میں گرفتار پاکستانیوںکی واپسی کیلیے اقدامات کا حکم

66

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میانمار میں زیر حراست پاکستانی شہریوں کی رہائی اور بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ عدالت نے حکام کو15جنوری 2025ء تک جامع رپورٹ پیش
کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں بینچ نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے کہ میانمار میں زیر حراست تارکین وطن پاکستانی شہریوں کی رہائی اور بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے نثار شاہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں 9 متاثرین کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہیں منافع بخش ملازمتوں کا لالچ دے کر تھائی لینڈ اور ملائیشیا لے جایا گیا تھا۔