مجھ پر پولیس والے سے موٹرسائیکلچوری کا مقدمہ درج کیا گیا، صنم جاوید

45

سرگودھا (صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹرسائیکل چوری، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرلے۔انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمیں احتجاج کر کے احتجاج کی عادت ہوگئی ہے، ہم جیل سے باہر آکر بھی جیل میں ہیں۔صنم جاوید نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی مرتبہ انہیں ٹکر دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں بسوں پر تصویریں لگا دینے سے بی بی کی کارکردگی ثابت نہیں ہوتی۔