اسلام آباد (آن لائن) شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھ دیا ہے۔ جسٹس قبلہ ایاز نے خط میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر مختیار احمد کو یونیورسٹی معاملات میں بہتری کے لیے قائم مقام ریکٹر بنایا گیا لیکن ڈاکٹر مختار احمد کا بورڈ آف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے، بورڈ آف گورننگ اجلاس کے میٹنگ مینٹس تیار نہیں ہوئے۔خط کے متن کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹی کا آئندہ اجلاس جدہ میں رکھا گیا ہے، جس میں عدالت عظمیٰ کے برعکس یونیورسٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔جسٹس قبلہ ایاز کی جانب سے خط میں درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے معاملات کی رپورٹ منگوائیں۔