حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلز یونٹی (سی بی اے) کے وائس چیئرمین گڈو قمبرانی، صدر عبد الحئی ملکانی اورسینئر نائب صدر بختار مری نے ڈائریکٹر جنرل کا بھرپور شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ذاتی کاوشوں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ۔انہوں نے اپنے بیان میں وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل سے اپیل کی کہ وہ حیدرآباد ریجن جو کہ کراچی کے بعد سندھ کا سب سے بڑا ریجن ہے اس میں اور سکھر و لاڑکانہ ریجن میں مقامی افسر کی بطور ریجنل ڈائریکٹر تعیناتی کی جائے اور ان ریجنز میں اسپتالوں کی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اور ایک سے 15 گریڈ کی ڈی پی سی کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے۔