پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی صدرنے عیادت کی

27

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی ، مرکزی سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی نے مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عبدالغفور میمن کے گھر پر جرائم پیشہ افراد کے حملے اور ان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی مٹیاری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو فوری طورپر گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے ، انہوں نے کہاکہ غفور میمن کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روکنے کیلئے علاقے کے جرائم پیشہ افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیا، انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نہ تو انہیں اپنی ذمہ داریوں سے روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی خوفزدہ کیا جاسکتا ہے۔ عبدالغفور میمن کے گھر پر حملہ صحافی پر نہیں صحافت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایف یو جے (ورکرز) اور سندھ کے تمام یو جیز عبدالغفور میمن کے ساتھ ہیں اور مقامی پولیس اور انتظامیہ اگر فوری طورپر حملہ آووروں کو گرفتار نہ کیا تو پھر نہ صرف سندھ میں بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس روایتی طورپر جرائم پیشہ افراد کو سپورٹ کررہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔