ملک خسارے میں ،حکمران لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں،طاہر مجید

114

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر انجینئرحافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں اور مراعات اضافہ کرکے ٹیکسوں میں پسی عوام غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے انھیں حکمرانوں کی وجہ سے ملک خسارے میں ہے اور آج پھر یہ لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی کی عوام رابطہ مہم کے روران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا لگتا ہے سارے ملک کے غریب ترین لوگ اسمبلیوں کے اندر موجود ہیں انہوں نے پنجاب اسمبلی نے ایک ناجائز ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعاتوں اضافہ کرکے باقی اسمبلیوں کے دروازہ کھولا ہے کہ وہ اس طرح عوام کو ٹیکس کی چکی میں پیس کرکے ان پیسوں سے عیاشیاں کریں ۔انہوں نے کہا غریب عوام کے لیے گیس بجلی اور تمام بنیادی سہولت پر ٹیکس پر ٹیکس لگا کر ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔انہوں نے کہا یہ اضافہ غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف ہے انہوں نے کہا آج عوام کو حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی کی یاد آرہی ہو گی اور عوام کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ جماعت اسلامی کو اسٹبلشمنٹ کیوں اسمبلیوں سے باہر رکھتی ہے جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے اب عوام کو اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی۔