حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈو آدم کے تاجر کا کپڑوں کے کٹے لیکر فرار ہونے والا رکشا ڈرائیور پکڑا گیاگزشتہ روز تھانہ مارکیٹ کی حدود ٹاور مارکیٹ میں ٹنڈو آدم کے تاجر خالد خان سے رکشا ڈرائیور خریدا ہوا مال لیکر فرار ہوگیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر منیر احمد عباسی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرار رکشا ڈرائیور بنام فیصل عرف مانو شیخ کو خفیہ ذرائع سے تلاش کرکے گرفتار کرلیاگرفتار رکشا ڈرائیور کے قبضے سے لے جانے والا تمام تر گرم کپڑے جن میں جیکٹس اور دیگر گرم کپڑے شامل تھے برآمد کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کا تاجر خالد خان پرانے گرم کپڑوں کا کام کرتا ہے حیدرآباد اپنے کاروبار کیلئے خریداری کرنے آیا تھا جس نے تقریباً 80 ہزار روپے سے زائد کی جیکٹس اور دیگر گرم کپڑے خرید کر رکشا کیا اور سامان رکشے میں رکھ کر بس اسٹاپ کی جانب روانہ ہوا اور مزید خریداری کی نیت سے ایک اور دکان پر رکا جس دوران رکشا ڈرائیور نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان لیکر فرار ہوگیاایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر منیر احمد عباسی نے رکشا ڈرائیور سے برآمد تمام تر سامان تاجر خالد خان کے حوالے کردیاتاجر خالد خان نے سامان کی بروقت برآمدگی پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی، ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر منیر احمد عباسی اور انکی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔