حیدرآباد: پولیس نے موٹرسائیکل چورگروہ کے 2کارندوںکودھرلیا

50

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں موٹرسائیکل چور گروہ کے2 کارندوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے27 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم 2ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،کارروائی بند کی پٹی یونٹ نمبر 11لطیف آباد کے قریب کی گئی، ملزمان کی شناخت پریم ٹھاکر اور دیپک ٹھاکر کے ناموں سے ہوئی ،ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل کی تفصیلات چیک کی گئی جوکہ تھانہ ہوسڑی کی حدودچوری شدہ معلوم ہوئی دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق موٹر سائیکل چور گروہ سے ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم ہونے کے انکشافات کیے۔ملزمان کی نشاندہی پر مزید 25سے زائد حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب مارکیٹ پولیس نے ٹنڈوآدم کے تاجر خالد خان کا مال لیکر فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،رکشہ ڈرائیور بنام فیصل عرف مانو شیخ کو خفیہ ذرائع سے تلاش کرکے گرفتار کرلیاگرفتار رکشہ ڈرائیور کے قبضے سے لیجانے والا تمام تر گرم کپڑے جن میں جیکٹس اور دیگر گرم کپڑے شامل تھے برآمد کرلیے گئے۔ایس ایچ او مارکیٹ انسپیکٹر منیر احمد عباسی نے رکشہ ڈرائیور سے برآمد تمام تر سامان تاجر خالد خان کے حوالے کردیاتاجر خالد خان نے سامان کی بروقت برآمدگی پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی، ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر منیر احمد عباسی اور انکی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔