کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت9 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی
جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا میں نمی کاتناسب44 فیصد جبکہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔