کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن(پی او اے) ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔پی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کو خط لکھ دیا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کیلئے انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے۔پی ایس بی کے خط میں کہا گیا کہ پی او اے کے ہونے والے الیکشن غیر آئینی اور مشکوک ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے غیر قانونی ایسوسی ایشنز کو ووٹنگ رائٹس دے رکھیں ہیں، ایتھلیٹکس اور سائیکلنگ فیڈریشن کو ووٹ کرنے کاحق نہیں دیا گیا۔پی ایس بی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ڈوپنگ چارچز کے باوجود ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو ووٹ کرنے کا حق حاصل ہے۔