ہمبنٹوٹا بنگلا ٹائیگرز نے سری لنکا ٹی 10سپر لیگ جیت لیا

60

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک )لنکا ٹی 10 سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن اور ٹورنامنٹ میں ہمبنٹوٹا بنگلا ٹائیگرز نے ٹائٹل مقابلے میں ٹائٹنز کو 26 رنز سے شکست دیکر پہلی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔بنگلا ٹائیگرز نے محمد شہزاد، کپتان داسن شناکا، شیون ڈینیل کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے جس کے بعد کینر لیوس اور دھننجیا لکشان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اوپنر شہزاد نے 11گیندوں پر 26 اور کوشل پریرا نے 4.2اوورز میں 35 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم وقفے وقفے سے چند وکٹیں گنوا کر 3 وکٹوں کے نقصان پر 59رنز بنائے۔ اس کے بعد شناکا نے ڈینیئل کے ساتھ اننگز شروع کی اور دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے44 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ ڈینیئل نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔بعد ازاں لیوس 4 گیندوں پر 10 اور لکشان10 رنزناٹ آوٹ اسکور آگے بڑھایا۔