38 لاکھ کی واردات کرنےوالے 2 ملزمان گرفتار

43

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپرہائی وے سبزی منڈی پولیس پوسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی کے اندر 38 لاکھ کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے برآمد کرلیے۔ ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق سبزی منڈی پولیس پوسٹ کی ٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتارکرکے 26 لاکھ روپے کیش اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔