عبدالرحمن کے کزن اور شیخ انعام کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارافسوس

42

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے پریس کلب کی انفارمیشن کمیٹی کے سیکریٹری اور این این آئی کے بیورو چیف عبدالرحمن کے کزن اور فوٹو جرنلسٹ شیخ انعام کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم عبد الرحمن اور شیخ انعام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔