سیلانی ویلفیئر کے تحت خصوصی افراد کے لیے مصنوعی اعضا اور آلہ سماعت تقسیم

19

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت خصوصی افراد کے لیے مصنوعی اعضا اور آلہ سماعت تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔نمائش چورنگی پر قائم سیلانی مدر اینڈ چائلڈ سینٹر میں خصوصی افراد میں آلہ سماعت۔وہیل چیئرز۔ہینڈ اسٹکس۔واکرز۔ وائٹ کین چھڑی تقسیم کی گئیں۔سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت گزشتہ 20 سال سے خصوصی افراد میں میڈیکل آلات تقسیم کیے جارہے ہیں۔ جمعہ کو پچاس افراد میں آلہ سماعت،پندرہ افراد میں وہیل چیئرز اور پچاس سے زائد افراد میں واکرز، سپورٹنگ اسٹکس اور بصارت سے محروم افراد میں وائٹ کین چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔