کورنگی میں پولیو ورکر پرہونے والے حملے کا سخت نوٹس

25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کورنگی میں پولیو ورکر پر ہونے والے حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ورکرز پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سنگین واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔