جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) منکی پاکس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر کو 2024 ء کی سائنسی شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔ رواں سال کے آغاز میں منکی پاکس وسطی افریقا سے دنیا کے دیگر خطوں میں پھیلنا شروع ہوا تھا،جس سے سیکڑوںافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا کو نیچر سوسائٹی نے 2024 ء کی ٹاپ 10 سائنسی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے کیوں انہوں نے ہی سب سے پہلے منکی پاکس کے بارے میں الرٹ جاری کیاتھا۔ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایومیڈیکل ریسرچ میں وبائی امراض کے ماہر ہیں۔