کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی دارالحکومت پر روسی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ۔ حملے سے شہر بھر میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور کچھ میں آگ لگ گئی۔ روس نے کیف پر 8میزائل داغے،جن میں ہائپر سونک کنزال میزائل اور اسکندر کے این 23بھی شامل تھے۔