ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گا‘ جوبائیڈن

62

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ضرور شریک ہوں گے۔ یہ تقریب آیندہ ماہ ہوگی ، جس کے بعد نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ بطور صدر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ صدر جوبائیڈن نے میڈاس ٹچ نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ صرف ایک ہی امریکی صدر ایسا شخص ہے جو اپنے پیش رو کی تقریب حلف بردار ی میں شریک نہیں ہوسکتا اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ 150 سال کے دوران پہلے اور اب تک کے آخری صدر ہیں جنہوں نے اپنے بعد آنے والے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی۔ جوبائیڈن کا حلف 20دسمبر 2021 ء کوہوا تھا اور ٹرمپ کا یہ بائیکاٹ اس لیے ہوا تھا کہ انہوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا۔