کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیونگ ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسے افراد کی گاڑی اور موٹر سائیکلیں ضبط ہوں گی۔