کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کا بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان خصوصی ٹرین 26 دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے چلے گی اور 27دسمبر کوصبح ساڑھے 4 بجے شاہ نواز بھٹو اسٹیشن پر پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔