حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعہ کی صبح سویرے الشفاءکالونی نیا پل پرانی سبزی منڈی کے قریب رہائشی گھر میں گیس وال کھلا رہنے سے زور دار دھماکے سے آگ لگ گئی گھر میں موجود 27سالہ وقاص اور اس کی26سالہ بیوی انیقہ جھلس کر زخمی ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا بتایا جاتا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی ،دھماکے سے گھر کی ایک دیوار بھی گرگئی ریسکیو کے مطابق گیس کا وال کھلا رہنے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگی اور مکان کی دیوار بھی گر گئی گھر کے اندر موجود میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رات کو گیس چیک کرنے کی وجہ سے وال بند کرنا بھول گئے تھے صبح 6 بجے گیس آیا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا ریسکیو ٹیم کی جگہ کو کلیئر قرار دے دیاہے سول اسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈ
کے رجسٹرار روشن چانڈیو کے مطابق وقاص اور انیقہ 40فیصد جھلس گئی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔