گالی گلوچ اور فساد اس ملک کا مقدر  نہیں،عظمی  بخاری

113
KPK House has become a stronghold of terrorists

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب  عظمی  بخاری نے کہا ہے کہ   مسائل کا حل بات چیت  سے ہی ممکن ہے ، گالی گلوچ اور فساد اس ملک کا مقدر  نہیں،   غربت کے خا تمے کے لئے   آباد ی  پر کنٹرول انتہائی اہم ہے ۔

 میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ گول میز کانفرنس کے انعقاد سے ایک دوسرے  کے تجربات سے فائدہ  اٹھانے کا موقع ملتا ہے،  ہمارے ہاں بھی اولڈ ایج ہوم کا  رواج ہو گیا ہے حالانکہ  بزرگ  افراد کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے ۔

  انہوں نے مزید کہا کہ   خاندانی منصوبہ بندی معیشت کے لئے  بہتر ہے۔ ہمیں   آبادی کو  کنٹرول  کرنے کے لئے بہتر  تجاویز ز یر غور لانی ہوں گی،   بچے پیدا تو ہو رہے  ہیں  اچھی تعلیم  کیسے دینی ہے  اس پر کوئی دھیان  نہیں ہے ۔   صحت  ہو یا فیملی  پلاننگ اس پر بہت کم بات کی جاتی ہے ۔   عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک دشمنی ختم کرکے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے، خیبر پختونخواہ( کے پی کے ) کی عوام سہولیات نہ ہونے کے سبب دیگر شہروں کا رخ کررہےہیں، کے پی حکومت عوامی سہولیات کے لیے پالیسیاں بنائے۔