شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا

185

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ 

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی 58 ون ڈے میچز میں 117 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 58 ون ڈے میچوں میں 113 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ 58 میچوں میں 111 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

58 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں 2 اسپنرز شامل ہیں، افغانستان کے راشد خان 58 میچز میں 125 وکٹیں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیپال کے سندیپ لامیچھانے 58 میچز میں 121 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔