اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 77 واں یوم تاسیس23 دسمبر کو منایا جائے گا

122

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 77واں یوم تاسیس23دسمبر کو منایاجائے گا، یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے 23دسمبر1947ء کو رکھی تھی، اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنماؤں میں مخدوم جاوید ہاشمی،موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم ،سابق امیرجماعت اسلامی سیّد منور حسن مرحوم،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،لیاقت بلوچ،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی مرحوم اور دیگر شامل ہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ نےیوم تاسیس کے حوالے سے شہری سطح پر سرگرمیاں شروع کردیں ہیں، اس سلسلے میں جگہ جگہ جھنڈے اور بینرز لگائے جارہے ہیں، تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حق میں آواز بلند کرنے والی یہ واحد تنظیم ہے جو ہر مسئلے کے لیے کھل کر آواز بلند کرتی ہے۔