اسلام آ باد :ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، لہسن، گھی، کوکنگ آئل، چینی سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، گندم کا آٹا اور ڈیزل سمیت 13 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ تین آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انیس دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر ستان فیصد، لہسن ایک اعشارییہ چارفیصد، گھی ایک فیصد تک مہنگا ہوا۔ کوکنگ آئل، گڑ، چینی، لکڑی، ایل پی جی، کپڑے بھی مہنگے ہوئے۔ البتہ پیاز، آلو، انڈے، دال چنا اور گندم کا آٹا گزشتہ ہفتے سستا ہوا۔ دال مونگ، چاول، کیلے، ڈیزل کی قمیتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سالانہ بنیاد پر ٹماٹر،دال چنا،دال مونگ، آلو ،لہسن، خشک دودھ ، بیف گیس اور لکڑی کی قیمت بڑھ گئی جبکہ گندم کا آٹا، سرخ مرچ، پیاز، انڈے، دال مسور، چاول، بریڈ، چینی، ڈیزل اور پیٹرول گزشتہ سال کی نسبت سستے ہوئے، اعدادو شمار میں گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی چھ اعشاریہ نو چھ فیصد سستی ہونے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔