کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 300 ہے۔
10گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونےکی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 601 ڈالر فی اونس ہے۔